’سکیورٹی خدشات‘ پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل

Sep 06, 2025 | 17:12:PM
’سکیورٹی خدشات‘ پر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی،کوئٹہ میں جمعہ کی شام چھ بجے کے بعد سے انٹرنیٹ سروس معطل ہونا شروع ہوئی۔

سرکاری حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے سبب موبائل فون انٹرنیٹ سروس چھ ستمبررات نو بجے تک معطل رہے گی ۔ موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل سکیورٹی خدشات کے باعث بلوچستان بھرمیں موبائل فون سروس 6 اگست سے 31 اگست تک معطل کی گئی تھی۔ جس کے بعد ہائیکورٹ نے صوبے میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر طویل عرصے تک موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش سے طلبا کے علاوہ آن لائن کاروبار کرنے والوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری