برازیل کا مستقل رہائشی ویزہ:اہلیت کامعیاراوراپلائی کرنے کاطریقہ کارجانیے

Sep 06, 2025 | 14:57:PM
برازیل کا مستقل رہائشی ویزہ:اہلیت کامعیاراوراپلائی کرنے کاطریقہ کارجانیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برازیل نے غیر ملکیوں کو مستقل رہائش کی سہولت فراہم کرنے کاآغازکردیا ۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کا مستقل رہائشی ویزا آپ کو قانونی طور پر ملک میں رہنے، کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
کاروبار یا جائیداد میں سرمایہ کاری برازیل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا ایک عام ذریعہ ہے،ماہرانہ ملازمت حاصل کرنا اور اسپانسرشپ کا حصول عارضی ویزے کی راہ ہموار کرتا ہے جو بعد میں مستقل ویزے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے،برازیلین شہری سے شادی یا برازیلین بچہ ہونا بھی مستقل رہائش فراہم کرسکتاہے۔
ریٹائرڈ افراد دو سال کی رہائش کے بعد مخصوص شرائط پوری کر کے مستقل رہائش کے اہل ہو سکتے ہیں،دو ہزار امریکی ڈالر ماہانہ آمدن (تقریباً پانچ لاکھ 67 ہزار 8 سو پاکستانی) رکھنے والے افراد دو سال کے عارضی رہائشی پرمٹ کے اہل ہوتے ہیںجو بعد میں مستقل پرمٹ میں بدلا جا سکتا ہے۔
2024 سے برازیل کی تسلیم شدہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل اور مقامی ملازمت رکھنے والے افراد دو سالہ پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جو PR کے حصول میں مدد دیتا ہے۔
برازیل کا مستقل رہائشی ویزا حاصل کرنے کے لیے درج ذیل شرائط پوری کرنا ضروری ہیں،جائیداد میں سات لاکھ برازیلین (تقریباً تین کروڑ 66 لاکھ 79 ہزار پاکستانی) یا کاروبار میں پانچ لاکھ برازیلین (تقریباً دو کروڑ 61 لاکھ 99 ہزار پاکستانی) کی سرمایہ کاری کی ہو،سرمایہ کاری کو مستقل رہائش کے دوران برقرار رکھنا ضروری ہے، آپ ماہر، ہنر مند فرد ہوں جیسے سائنسدان، محقق، پروفیسر وغیرہ،سرمایہ کاری کا منصوبہ، فنڈز کا ثبوت اور دیگر دستاویزات فراہم کرنا مستقل رہائش کے لیے شرائط میں شامل ہیں،برازیلین کمپنی کے ساتھ روزگار کا معاہدہ کرنا اور کم از کم 2 سے 4 سال تک اس حیثیت کو برقرار رکھنا بھی ضروری ہے،ریٹائرمنٹ سکیم کے تحت درخواست دینے والے افراد کو مستقل پنشن کی آمدنی دکھانا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان نے انٹرنیٹ سپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
برازیل میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے عمومی شرائط میں درست پاسپورٹ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ ، برازیل میں قانونی داخلے اور قیام کا ثبوت شامل ہے،اس کے علاوہ ملازمت، سرمایہ کاری، خاندانی تعلق یا دیگر جواز فراہم کرنے والے دستاویزات اور ساتھ ہی مستقل رہائش برقرار رکھنے کے لیے دو سال سے زائد عرصے تک مسلسل برازیل سے غیر حاضر نہیں ہونا بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نماز جمعہ کامختصر ترین خطبہ عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ گیا

درخواست دینے کا طریقہ یہ ہے کہ متعلقہ ویزا کے حصول کے لیے سرمایہ کاری کریں اور تمام مطلوبہ دستاویزات تیار کریں، عارضی ویزا کے لیے درخواست فارم اور دیگر دستاویزات مکمل کریں،درخواست برازیلی قونصل خانے یا اگر برازیل میں موجود ہوں تو فیڈرل پولیس کو جمع کروائیں,4 مستقل رہائش کے لیے 100 سے 300 امریکی ڈالر فیس ادا کریں، جس میں رہائشی اجازت نامہ، قومی رجسٹریشن کارڈ وغیرہ شامل ہیں,5 تمام دستاویزات اور درخواستیں ڈیجیٹل طریقے سے یا مقررہ وقت پر جمع کروائیں، منظوری کا انتظار کریں، جس میں عام طور پر 4 سے 6 ماہ لگتے ہیں، منظوری کے بعد برازیل میں فیڈرل پولیس کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں اور اپنی رہائشی شناختی کارڈ  حاصل کریں۔