جاپان نے انٹرنیٹ سپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Sep 06, 2025 | 12:36:PM
جاپان نے انٹرنیٹ سپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان نے انٹرنیٹ سپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
جاپان نے 1.02 پیٹا بٹس فی سیکنڈ (Pbps) کی حیران کن رفتار حاصل کر کے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے جو ڈیٹا ٹرانسفر کی صلاحیت میں ایک بڑی چھلانگ ہے۔
یہ نئی ٹیکنالوجی اس قدر تیز ہے کہ ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں 100 جی بی کی فائل ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے، جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے یہ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
1.02 Pbps کی رفتار اتنی زیادہ ہے کہ یہ ایک سیکنڈ میں نیٹ فلکس کا پورا مواد ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہے، یہ تحقیق ڈیٹا کے بڑھتے ہوئے حجم کو سنبھالنے اور مستقبل کے انٹرنیٹ کے لیے تیز ترین رابطے فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے، یہ امریکہ میں دستیاب انٹرنیٹ کی اوسط رفتار سے چالیس لاکھ گنا زیادہ تیز ہے۔
جاپان کے این آئی سی ٹی کے مطابق ہمارا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ موجودہ انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے طویل فاصلے پر بھی انٹرنیٹ کی انتہائی تیز رفتار حاصل کی جا سکتی ہے،یہ کارنامہ NICT کی Photonic نیٹ ورک لیبارٹری نے Sumitomo Electric اور یورپ کے محققین کے اشتراک سےانجام دیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹاپے اور ذیابیطس کی ادویات:عالمی ادارہ صحت نے بڑا فیصلہ کرلیا
اس تجربے میں محققین نے 19 لوپس کے ذریعے سگنل بھیجے جن میں سے ہر ایک 86.1 کلومیٹر طویل تھا اور یہ عمل اکیس بار دہرایا گیا، مجموعی طور پر محققین کے بھیجے گئے سگنلز نے 1,808 کلومیٹر کا سفر کیا اور 180 مختلف ڈیٹا اسٹریمز کو منتقل کیا، فی کلومیٹر فی سیکنڈ منتقل ہونے والے ڈیٹا کی کل مقدار 1.86 ایگزابٹس تک پہنچ گئی جو اب تک کی سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی قدر ہے۔