موٹاپے اور ذیابیطس کی ادویات:عالمی ادارہ صحت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کینسر اور سسٹک فائبروسس کے علاج کے ساتھ ساتھ موٹاپے اور ذیابیطس کے لیے ادویات بھی اپنی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل کرلیں۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلوکاگن نما پیپٹائڈ1 (GLP-1) ادویات کے سستے جنرک ورژن بھی ترقی پذیر ممالک کے لوگوں کے لیے دستیاب کرائے جائیں۔
یہ فہرست بالغوں کے لیے 523 اور بچوں کے لیے 374 ادویات پر مشتمل ہے، ان ادویات کا ایک کیٹلاگ ہے جو WHO کے خیال میں تمام کام کرنے والے صحت کے نظاموں میں دستیاب ہونا چاہیے۔
ڈبلیو ایچ او کےمطابق نئی فہرست صحت کے عالمی نظام میں بڑی پیشرفت ہےماوزیمپک اور ماؤنجاروجیسی ادویات ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کیلئےشامل کی گئی ہیں،ادویات دل ،گردوں کی بیماری یا موٹاپےکیساتھ ذیابیطس مریضوں کو دی جائیں گی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زائد افراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ ایک ارب سے زائد افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یوم دفاع و شہداء پر آئی ایس پی آر کی نئی ڈاکیومنٹری جاری
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 2021 میں موٹاپے سے جڑی بیماریوں کے باعث 37لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے، موٹاپےسےہونےوالی اموات ملیریا، ٹی بی اور ایچ آئی وی سے زیادہ ہیں۔