مردانہ وجاہت رکھنے والے مرد سے شادی کروں گی، جینس ٹیسا
اداکاری میں مزہ آ رہا ہے،یکطرفہ محبت عذاب ہوتی ہے ایسی محبت نہیں ہونی چاہیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ جینس ٹیسا نے کہا ہے کہ وہ دیسی خیالات کی لڑکی ہیں اور انہیں کورین ٹائپ کے لڑکے پسند نہیں، وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہیں گی۔
جینس ٹیسا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں کیریئر سمیت مستقبل میں اپنے شریک حیات کے معاملے پر بھی کھل کر خیالات کااظہارکیا۔
جینس ٹیسا ماضی میں محبت ہونے اور دل ٹوٹنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ یک طرفہ محبت عذاب ہوتی ہے ایسی محبت نہیں ہونی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں نسلی تعصب کا سامنا بھی کرنا پڑا، ان کی رنگت کی وجہ سے انہیں مسترد کردیا گیاتھاکیونکہ پاکستان میں خوبصورتی کے الگ معیارہیں۔
جینس ٹیسا نے کہاکہ ماڈلنگ کی طرح ان کا اداکاری کا کیریئر بھی اچھا جا رہا ہے اور اب تک ان کے کام کو پسند کیا جا رہا ہے، انہیں بھی اداکاری میں مزہ آ رہا ہے۔
جینس ٹیس نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز اور فیشن میں آنے والے نئے لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہیے، انہیں اپنا موازنہ کسی سے نہیں کرنا چاہیے،ہر کسی کا اپنا کیریئر ہوتا ہے، کوئی کسی کی جگہ نہیں لیتا، نئے لوگ یہ سوچ کر آئیں کہ وہ کسی سے آگے نکلنے کی دوڑ کا حصہ نہیں، وہ صرف اپنی جگہ بنانے پر فوکس کریں تو انہیں کامیابی ضرور ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا
شریک حیات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ہمدرد اور نیک سیرت انسان سے شادی کرنا چاہیں گی جو متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہو، انہیں دراز قد اور مردانہ وجاہت رکھنے والے مرد پسند ہیں، انہیں کوریا کے لڑکوں کی طرح کے نازک لڑکے پسند نہیں، وہ مردانہ وجاہت رکھنے والے بارعب مرد سے شادی کریں گی۔