یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا
ساحر علی بگا کی آواز میں گایا گیا نغمہ مسلح افواج کی یکجہتی، بہادری اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یومِ دفاع کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا۔
معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں گایا گیا یہ نغمہ تینوں مسلح افواج کی یکجہتی، بہادری اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے،نغمے میں پاکستانی قوم اور افواج کی قربانیوں، حب الوطنی اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یومِ دفاع وشہداء آج ملک بھر میں بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کے لیے للکار جبکہ عوام کے لیے محبتِ وطن کا پیغام ہے، اس نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، پاک بحریہ کے شاندار کارنامے اور پاک فوج کے جانبازوں کی بے مثال قربانیاں اجاگر کی گئی ہیں، نغمہ قربانی، وفا اور وطن کے وقار کا حسین امتزاج ہے۔