’سیب‘ کو نشانہ بنانےکی ویڈیو ۔۔ متاثرہ لڑکے سے ماڈل آمنہ کا کیا رشتہ؟اہم ویڈیو سامنے آگئی

Sep 06, 2021 | 19:49:PM
 ’سیب‘ کو نشانہ بنانےکی ویڈیو ۔۔ متاثرہ لڑکے سے ماڈل آمنہ کا کیا رشتہ؟اہم ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے 28 اگست کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہیں ایک لڑکے کےسر پر رکھے ہوئے ’سیب‘ کو پاؤں سے نشانہ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کا پاؤں نشانے کو لگنے کے بجائےلڑکے کے چہرے پر لگ گیا تھا، جس کی وجہ سے اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اب اداکارہ اس لڑکے کو سامنے لے آئیں، جس کے سر پر انہوں نے پاؤں مارا تھا۔ویڈیو میں لڑکے نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ لات پڑنے کے بعد وہ ایک ہفتے تک ہسپتال میں رہا اور انہیں کافی درد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دل دل پا کستان۔۔اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں لڑکے کو  آمنہ الیاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ یہ پڑھے لکھے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم غریب ، اور پھر انہیں ہنستےہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں لڑکے نے کہا کہ جب انہیں ’لات‘ پڑنے پر کوئی مسئلہ نہیں تو، باقی لوگوں کو کیا مسئلہ تھا؟ پچھلے ایک ہفتے میں دوسرے لوگوں نے ان کی جتنی مشہوری کی، اتنے اگر انہیں پیسے دے دیے جاتے تو ان کا بھلا ہوجاتا۔

ساتھ ہی لڑکےنے مزاحیہ انداز میں مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ اتنی ناانصافی ہوئی ، اس لیے اب انہیں شوبز میں متعارف کرایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

ویڈیو میں لڑکے نے یہ بھی واضح کیا کہ لوگوں نے انہیں ’لات’ پڑنے کے بعد یہ کیوں سوچا کہ وہ آمنہ الیاس کے ملازم ہیں؟ میں ان کا بھائی، بھانجا اور بھتیجا بھی ہو سکتا ہوں؟لڑکے نے کہا کہ ان کی سانولی رنگت دیکھ کر انہیں ملازم سمجھا اور کہا گیا۔

ویڈیو کے آخر میں اس لڑکے نے آمنہ الیاس کو ’خالہ‘ بھی بلایا، جس کے بعد اداکارہ  نے بھی مذکورہ معاملے پر بات کی۔

اداکارہ نے کہا کہ دنیا بھر میں اداکار ریہرسل کرتے ہیں، جس دوران کبھی کبھی حقیقت میں تھپڑ لگ بھی جاتا ہے تو کبھی ایسا نہیں ہوتا مگر ایسی باتیں عام لوگ نہیں سمجھیں گے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’سیب‘ رزق ہے اور اس کی بے حرمتی کرنا اچھی بات نہیں ہوتی، ویڈیو کے آخر میں آمنہ الیاس نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی۔