دل دل پا کستان۔۔اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو وائرل

Sep 06, 2021 | 18:49:PM
دل دل پا کستان۔۔اداکارہ حبا بخاری کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)  اداکارہ حبا بخاری کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ان کو یوم دفاع کے حوالے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ملی نغمہ' دل دل پاکستان' گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حبا بخاری نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہو ئےکئی سیریلز میں کام کیا۔ چاہنے والوں بھی ان کی اداکاری کے معترف ہیں۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:ہما میر کے ملی نغمے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم۔۔ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 ستمبر (یوم دفاع) کے موقع پر وہ وطن سے محبت کا اظہار کرتے ملی نغمہ گنگنارہی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیو ان کے انٹرویو کی ہے جس میں ان کے ہمراہ میزبان کو دیکھا جاسکتا جو اداکارہ سے ملی نغمہ کی فرمائش کررہا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے وطن سے محبت ظاہر کرتے' دل دل پاکستان' نغمہ گنگنایا۔