مشہوربرطانوی گلوکارہ 39برس کی عمر میں چل بسیں

Sep 06, 2021 | 17:56:PM
مشہوربرطانوی گلوکارہ 39برس کی عمر میں چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی پوپ گروپ گرلز الاؤڈ کی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں چھاتی کے کینسر کے باعث چل بسیں۔
دی سن کے مطابق سارا ہارڈنگ کو گزشتہ برس اگست میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کیلئے ان کی زندگی کو طول دینے کیلئے ماسٹیکٹومی اور کیموتھریپی کروائی تھی، سارہ کی ماں نے انسٹاگرام پر ان کی وفات کی تصدیق کی ، انہوں نے لکھا کہ ایک چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔
سارہ کی والدہ نے لکھا کہ یہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی سارہ اس دنیا میں نہیں رہی "آپ میں سے بہت سے لوگ سارہ کی کینسر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں جانتے ہوں گے اور یہ کہ اس نے اپنی تشخیص سے لے کر آخری دن تک اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔"وہ آج صبح پرسکون طور پر چلی گئی ، میں پچھلے ایک سال کے دوران ان کی حوصلہ افزائی ، ہمت بڑھانے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ سارہ کو ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح یاد رکھا جائے نہ کہ انہیں خوفناک بیماری کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مر جانے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ کے اہل خانہ کاپرستاروں کے نام پیغام جاری ۔۔ کیا مطالبہ کیا؟ جانیے