اضافی پلاٹس الاٹمنٹ فیصلے کیخلاف اپیل پر وزیراعظم عمران خان اور دیگرکو نوٹس جاری 

Sep 06, 2021 | 17:39:PM
اضافی پلاٹس الاٹمنٹ فیصلے کیخلاف اپیل پر وزیراعظم عمران خان اور دیگرکو نوٹس جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز، بیوروکریٹس کو اضافی پلاٹس کی الاٹمنٹ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹس جاری کردیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا،عدالت نے سابق وزرااعظم شوکت عزیز اور نوازشریف کو بھی نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا ،عدالت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری داخلہ ،نیب ،وزارت ہاﺅسنگ ،فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن اور سی ڈی اے کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے ہمیں پریشان کرنے کا جو نقشہ افغانستان میں بنایا تھا کہ ضائع ہو گیا۔۔شیخ رشید