کراچی: ایک ماہ میں 51 شہری قتل، 1542 موبائل چھین لیے گئے

سی پی ایل سی نے ستمبر میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کردی، 3698 شہری موٹرسائیکلوں سے محروم

Oct 06, 2025 | 22:44:PM
کراچی: ایک ماہ میں 51 شہری قتل، 1542 موبائل چھین لیے گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

 شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔

سیٹیزن پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ 1542 موبائل فونز سے محروم کر دیئے گئے، اس دوران ملزمان نے  517 موٹر سائیکلوں کو چوری اور 3181 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے