وزیر داخلہ  محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد  کی  ملاقات 

Oct 06, 2025 | 13:43:PM
 وزیر داخلہ  محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد  کی  ملاقات 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے گہرے اور تاریخی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونٹی نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا اہم پل ہے بلکہ کثیر جہتی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ہمیں امید ہے کہ۔۔۔؟مشتاق احمد  سے متعلق دفتر خارجہ نے اہم خبر دیدی

محسن نقوی نے اس موقع پر واضح کیا کہ دنیا میں کہیں بھی اگر کوئی پاکستانی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کا عمل قابلِ مذمت ہے، اور ایسے افراد کو واپس لینا پاکستان کی ذمہ داری ہے  تاہم  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ افراد جو اپنی پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں، ان پر یہ ذمہ داری لاگو نہیں ہوتی۔

لارڈ شفق محمد نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کی کوششوں اور اوورسیز کمیونٹی کے ساتھ روابط کو مزید بہتر بنانے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔