برطانوی شہزادی کاسپورٹس سینٹر کا دورہ، لڑکے کے بے ساختہ انداز نے حیران کردیا

Oct 06, 2023 | 11:38:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کو اسپورٹس سینٹر کے دورے پر لڑکے کی جانب سے اچانک بے ساختہ انداز میں گدگدی کرکے حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادی  کیٹ مڈلٹن مشرقی یورکشائر میں معذور رگبی کھلاڑیوں سے ملنے اسپورٹس سینٹر گئی تھیں جہاں یہ منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شہزادی ایک لڑکے سے بات کر رہی تھی تو ان کے پیچھے سے ایک اور لڑکا آیا اور اس نے بے ساختہ اور دوستانہ انداز میں شہزادی کیٹ کی کمر سے اس طرح پکڑا جیسے اسے گدگدی کر رہا ہو۔ 

جیسے ہی لڑکا یہ عمل کرتا ہے کیٹ گھبرا جاتی ہی تاہم بعد میں دوستانہ انداز میں مسکرا کر لڑکے سے بات کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

واضح رہے کہ اسپورٹس سینٹر میں ایک رگبی ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا تھا اور اس میں خصوصی بچے بھی موجود تھے ۔ شہزادی کیٹ نے اس کھیل میں ورلڈ کپ جیتنے والی برطانوی وہیل چیئر رگبی ٹیم کے ارکان کے ساتھ کھیلوں کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے ہل شہر کا دورہ کیا۔