عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

Oct 06, 2023 | 11:15:AM
 عالمی منڈی: خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 فیصد کمی کے قوی امکانات ہیں، اعدادوشمار کی بات کی جائے تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد تک کمی ہو گی۔

 عالمی منڈی میں  خام تیل کی قیمت میں کمی کے امکانات عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم؟ فی لٹر کتنا سستا ہوگا؟ اہم خبر آ گئی

دوسری جانب دنیا کی سب سے بڑی تیل برآمد کرنے والی سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے نومبر کے مہینے کے لیے خام تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس پر ماہرین کہتے ہیں آرامکو کی قیمتوں کا اثر ایران، کویت اور عراق کی تیل کی قیمتوں پر بھی آئےگا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ اورگلف مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی تھی، گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 84ڈالر فی بیرل پر آگئی تھی۔

خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی بنتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔