ایک اوربالی ووڈ اداکار نے خودکشی کر لی

Oct 06, 2022 | 11:08:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ایک اوربالی ووڈ اداکار نے خودکشی کر لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت کے ایک اور اداکار نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سےخودکشی کرلی ۔بھارت میں تامل ڈراموں کے اداکار لوکیش راجندرا نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے اور اکثر اوقات انہیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا گیا۔پولیس کے مطابق اداکار لوکیش گزشتہ روز چنئی شہر میں ایک بس ٹرمینل کے قریب نشے کی حالت میں بیہوش ملے جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید کے ایک ساتھ نظر آنے کی وجہ سامنے آ گئی

اداکار لوکیش راجندرا کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔