اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید کے ایک ساتھ نظر آنے کی وجہ سامنے آ گئی

Oct 06, 2022 | 10:50:AM
فائل فوٹو
کیپشن: ہانیہ عامر اور فرحان سعید پھر ایک ساتھ نظر آنے کو تیار
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے کہ پاکستانی معروف آن اسکرین جوڑی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار فرحان سعید دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی وی اسکرین پر ان دنوں مقبول جوڑی  اور پسند کی جانے والی جوڑی ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے  ایک ساتھ پھر سے اکٹھے نظر آنے کی افوہیں سوشل میڈیا پر پھیل رہی تھی ان کے ساتھ نظر آ نے کی تصدیق   حال ہی میں ہدایتکار قاسم علی مرید نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ مشہور ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی جوڑی ہانیہ اور فرحان سعید کے ساتھ، وہ مستقبل کے ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

ان کے ایک ساتھ دوبارہ نظر آ نے پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین بے حد خوش نظر آ رہے ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے کمنٹس کے ذریعے کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’ واہ ان نے ایک ساتھ  دیکھنے کے لیے بہت پر جوش ہیں‘‘

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’ان کی آ پس میں ایک دوسرے کے ساتھ کیمسٹری بہت خوبصورت ہے‘‘۔

اسی طرح ایک صارف نے لکھا کہ ’’ہم انتظار کر رہے ہیں‘‘

یا د رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہے انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے دوسری طرف اداکار فرحان سعید اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکار بھی ہیں انہوں نے بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے اور گانے گا ئے ہیں اس اداکار جوڑی نے حال ہی میں ایک ڈرامہ ’’ ہمسفر‘‘ میں کام کیا ہیں جس میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا ہیں۔