کلائمیٹ فنانسنگ دنیا کا بڑھاتا ہوا چیلنج ،ماحولیاتی پالیسی سے متعلق بینچ مارک قائم کئے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نیشنل کلائیمیٹ فنانس پر کام کر رہی ہے،ماحولیاتی پالیسی سے متعلق بینچ مارک قائم کئے گئے ہیں ،این ڈی سیز ماحولیاتی پلان کا حصہ ہیں ،کلائمیٹ فنانسنگ دنیا کا بڑھاتا ہوا چیلنج ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےاسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے عالمی معیشت متاثر ہو رہی ہے ، پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بڑھنا خوش آیند ہے، خطے کی سیاسی اور سلامتی کی بگڑتی صورتحال خطے کی چلینجز بڑھا رہی ہے، پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بڑھنا خوش آیند ہے، خطے کی سیاسی اور سلامتی کی بگڑتی صورتحال خطے کی چلینجز بڑھا رہی ہے۔ گلوبل جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ ہو رہا ہے ، پاکستان میں بھی اسٹرکچرل اصلاحات کی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے کا معیشت میں اہم کردار ہے،عالمی سطح پر غیر یقینی اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان کریپٹو کونسل قائم کی جا چکی ہے،ہم اس کو بزنس کے نکتہ نظر سے آگے لے جانا چاہتے ہیں، ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے زریعے قائم ہے،اس حوالے سے جلد قانون سازی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد، یادگار شہداء پر حاضری