ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد، یادگار شہداء پر حاضری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) پاکستان کے دورے پر آئے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ آمد،اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ یادگار شہداء پر حاضری دی،ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، علی یرلیکایا نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا،ترکیہ کے وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو سراہا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:1 نہیں 2 نہیں3 نہیں چار چار سینیٹرز کو آن لائن فراڈیوں نے چونا لگا دیا