دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Nov 06, 2025 | 22:30:PM
دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مقررہ اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 270رنز کا ہدف دے دیا۔ 

فیصل آباد کے کرکٹ  سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز  سکور کیے جبکہ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 38.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سلمان آغا اور محمد نواز نے نصف سینچریاں بنائیں،آخری 10 اوورز میں 90 رنز  سکور کیے جبکہ سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اچھا آغاز کرنے میں ناکام رہی، اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ناندرے برگرنے نے 4 اور پیٹر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کوربن بوش کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔

 جنوبی افریقا کے بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے شاندار سنچری جڑ دی، کوئنٹن ڈی کاک نے7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 119 گیندوں پر 123 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، ڈی زورزی نے 63 گیندوں پر 76 رنز بنائے،کپتان میتھیو برزکی نے ناقابل شکست 21 رنز سکور کئے۔

پاکستان کی جانب سے وسیم جونئیر اور فہیم اشرف کی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، جب کہ سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

یاد رہے  پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا۔