28 لاکھ روپے میں آسٹریلیا کا جعلی ویزا لگوا کر دینے والا انسانی سمگلر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ورک ویزے پر آسٹریلیا بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے وصولی کے باوجود جعلی ویزا لگا کر دینے والے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹر نہ ہونے کے باوجود کاشف رضا نے شہری سے 8 لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے۔
گلشن اقبال کراچی کے رہائشی ملزم نے ویزے کے نام پر مجموعی طور پر 28 لاکھ میں معاملہ طے کیا تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ اندراج کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:32 سالہ معروف بھارتی انفلوئنسر انتقال کر گیا