پاکستانیوں کا اعتماد،پی آئی اے  کا مانچسٹر  کیلئے پروازیں بڑھانے کا اعلان

Nov 06, 2025 | 13:14:PM
پاکستانیوں کا اعتماد،پی آئی اے  کا مانچسٹر  کیلئے پروازیں بڑھانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، پی آئی اے پر پاکستانیوں کا اعتماد ، مانچسٹر فلائٹ کی تین ماہ کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہوگئی۔

پی آئی اے نے روٹ کی ضرورت کے مدنظر ہفتہ وار تین فلائٹس مانچسٹر چلانے کا اعلان کر دیا۔

تیسری فلائٹ بھی اسلام آباد سے مانچسٹر براہ راست چلائی جائے گی۔

25 اکتوبر سے پی آئی اے ہفتہ وار اسلام آباد سے مانچسٹر دو پروازیں چلا رہا ہے ،پی آئی اے 11 دسمبر سے تیسری ہفتہ وار فلائٹ کا آغاز کرے گا، 11 دسمبر سے ہر جمعرات کو بھی اسلام آباد سے مانچسٹر پی آئی اے کی براہ راست پرواز جائے گی۔

پی آئی اے نے تیسرے فلائٹ کے لیے بھی بوئنگ 777 جہاز کی دستیابی کو یقینی بنا لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے