مشرق وسطیٰ کی ڈش ’’حمس‘‘ گھر پر بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشرقِ وسطیٰ، خاص طور پر سعودی عرب کا صحت اور توانائی بخش مزے دار پکوان حمس جس میں شامل چنوں، زیتون اور لیموں کا ذائقہ آپ کی طبیعت کو ہشاش بشاش کر دیتا ہے۔
اس روایتی پکوان کا ماخذ تیرہویں صدی عیسوی میں جا کر مشرقِ وسطیٰ سے ملتا ہے، تہذیب و تمدن کے پھیلاؤ کے ساتھ یہ پکوان اس خطے سے نکل کر دنیا بھر میں مقبول ہوا، توانائی سے بھرپور اس روایتی اور مقبول ترین پکوان کو خشک ڈبل روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔
حمس بنانے کیلئے درکار اجزا:
اُبلے ہوئے چنے300 گرام، تاہینی پیسٹ2بڑے چمچے، پانی حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
پسا ہوا زیرہ آدھا چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، ادرک کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، زیتون کا تیل ایک سے2 بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے اُبلے ہوئے چنے لیں اور انہیں ایک بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ اس کا گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
اب تاہینی پیسٹ کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، درمیان میں وقفے وفقے سے تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں۔
اب اس میں نمک، پسا ہوا زیرہ، لیموں کا رس اور ادرک کا پیسٹ ڈالیں اور تمام ا جزاء کو اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اس میں زیتون کا تیل ملائیں اور مزید بلینڈ کریں۔ مزیدار حمس تیار ہے۔