علیمہ خان کے آٹھویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Nov 06, 2025 | 12:00:PM
علیمہ خان کے آٹھویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر تھانہ صادق کیس کی سماعت ہوئی،علیمہ خان آج بھی عدالت پیش نہ ہوئیں جس پرعدالت نے علیمہ خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،پراسکیوشن ٹیم ظہیر شاہ بھی کمرہ عدالت پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
علیمہ خان کے اس سے قبل سات مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکےہیں۔