پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

Nov 06, 2025 | 11:45:AM
 پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس میں  سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظورہوگئی۔
پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمٰن قمر کونازیباویڈیووائرل کرنے کی دھمکی دیکرتاوان مانگنے والا گرفتار

اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال واڑیچ نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔