میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگدڑ ۔۔ 8 افرادجاں بحق۔سینکڑوں زخمی

Nov 06, 2021 | 16:30:PM
میوزیکل کنسرٹ میں 8افراد جاں بحق
کیپشن: میوزیکل کنسرٹ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران بھگڈر مچ گئی ،جس میں 8افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے،بھگڈر کے وقت میوزک فیسٹیول میں 50 ہزار کے قریب افراد موجود تھے۔  
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ ہیوسٹن میں تیسرے سالانہ ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ میوزک فیسٹیول میں بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگوں نے اسٹیج کے قریب آنے کی کوشش کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    بہاولپور ایئر پورٹ ۔۔ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے گیدڑ ٹکرا گیا