بہاولپور ایئر پورٹ ۔۔ گیدڑ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ،طیارہ محفو ظ رہا

Nov 06, 2021 | 16:09:PM
بہاولپور ایئر پورٹ ، طیارہ
کیپشن: بہاولپور ایئر پورٹ پر حادثہ ،طیارہ محفوظ رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بہاولپور ایئر پورٹ پر نجی چارٹرڈ طیارے کے لینڈنگ گیئر سے گیدڑ ٹکرا  گیا تاہم طیارہ محفوظ رہا۔

 تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق نجی چارٹرڈ طیارہ کراچی سے بہاولپور پہنچا تھا،سی اے اے کے ذرائع نے بتایا کہ طیارے نے ایک مریض کو بہاولپور سے اسلام آباد منتقل کرنا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بہاولپور ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے دوران رن وے پر موجود گیدڑ کا بچہ طیارے سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا تاہم طیارہ باحفاظت ٹیک آف کر کے اسلام آباد پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:      بی بی سی نے سابق انگلش کپتان کو شو سے نکال دیا