وہاب ریاض کی انوکھی فرمائش۔۔۔فہد مصطفی نے کیاتحفہ بھیجا

Nov 06, 2021 | 11:41:AM
فہد مصطفی نے انوکھا تحفہ دیا
کیپشن: فہد مصطفی اور وہاب ریاض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض نےانوکھی فرمائش  کی معروف اداکار  و میزبان فہد مصطفیٰ نےانہیں  تحفہ بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں نئے تکیے اور کمبل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اسی ٹوئٹ میں انہوں نے فہد مصطفیٰ سے گفتگو کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اداکار سے کمبل، تکیے اور گدے کی فرمائش کی تھی۔

 فہد مصطفیٰ کی جانب سے یہ منفرد تحفہ بھجوائے جانے کے بعد انہوں نے اداکار کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

وہاب ریاض نے اپنے ٹوئٹ میں فہد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو بہت ہی اچھے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    پی ڈی ایم کامہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب