پی ڈی ایم کامہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس طلب

Nov 06, 2021 | 10:19:AM
پی ڈی ایم نے مہنگائی کے بارے میں اہم اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: اجلاس طلب،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا،  اجلاس میں مہنگا پٹرول اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کا ویڈیو لنک اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا اور مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کریں  گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور ہوگا جب کہ پیٹرول کی قیمت اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے 18 بل پاس کروانے ہیں جن میں بیرون ملک پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے، ای ووٹنگ اور ای وی ایم جیسے بل بھی شامل ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ۔ پی پی سینیٹر نےسائیکل سیکھنا شروع کردی