پٹرول کی قیمت میں اضافہ۔ پی پی سینیٹر نےسائیکل چلاناشروع کردی

Nov 06, 2021 | 10:09:AM
پٹرول مہنگا،سائیکل چلانا شروع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند تنگی سائیکل چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود ہے جو انہیں گرنے سے بچانے کے لیے سائیکل کو تھامے ہوئے ان کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور اپوزیشن نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

دوسری جانب ایوان بالا میں بھی گرما گرمی دیکھنے میں آئی اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ راتوں رات عوام پر شب خون مارا گیا اور ایوان کی کارروائی ایسے چل رہی ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

 اس کے جواب میں قائدِ ایوان وسیم شہزاد نے کہا کہ آئینہ اُن کو دکھایا تو بُرا مان گئے۔ بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پر 35 روپے اپنی جیب سے دے رہی ہے۔

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوان بالا کی کارروائی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر احتجاجاً سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

 یہ بھی پڑھیں:    بیوٹی پارلر جانیوالی دو سگی بہنیں اور کزن جنسی درندگی کا نشانہ بن گئیں