اداکارہ سارہ خان کے شوہر کی اپنی ملازمہ سے حسن سلوک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Nov 06, 2021 | 00:29:AM
ملازمہ لڑکی، صارفین، ملے جلے خیالات
کیپشن: فلک شبیر کی ملازمہ سے سلوک کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کی اپنی ملازمہ سے حسن سلوک کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں اداکارہ سارہ خان کے خاوند گلوکار فلک شبیر کو ایک ملازمہ لڑکی سے بات کرتے سنا جاسکتا ہے، ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کےمطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو خدا نے اپنی رحمت سے نوازا، خوشی کی اس خبر کو ان کے شوہر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے شیئر کیا جس پر ان ننھی پری اور سارہ خان کے لئے نیک دعائیں کی گئی اور مبارکباد کا سلسلہ بھی خوب چلتا رہا ہے،گزشتہ دنوں سارہ اورفلک نے اپنی ننھی بیٹی عالیانہ کا عقیقہ کیا اور اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے بھارت چھوڑنے سے متعلق حقائق واضح کر دیئے
تقریب میں معروف شوبز شخصیات کو بھی مدعو کیا اور اپنے قریبی گھر والوں کو بھی بلایا، تقریب انتہائی شاندار تھی جس کے آج بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں جبکہ عالیانہ کے عقیقہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں۔
 تقریب کی ایک متاثر کن ویڈیو بھی منظرعام پر آئی جو کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی بہت تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور فلک اپنی دس سالہ گھریلو ملازمہ سے بات کررہے ہیں، ویڈیو میں فلک کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کو کہہ رہے ہیں کہ عنبرین انجوائے کررہی ہو، کھانا پیٹ بھر کر کھانا، جواب میں ملازمہ بچی کہہ رہی ہے کہ کیسے ہو بھائی؟ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے صارفین بھی ان فلک کے اس رویے کی تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آل رائونڈر ندا ڈار کے گھر میں صف ما تم بچھ گئی

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نمیبیا میچ میں پیش آنیوالے واقعہ کی ویڈیووائرل