ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے بھارت چھوڑنے سے متعلق حقائق واضح کر دیئے

Nov 05, 2021 | 23:37:PM
مکیش،امبانی،سے،متعلق ،اہم خبر
کیپشن: مکیش امبانی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے متعلق یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے لندن کے سٹوک پارک میں 300 ایکڑ کی جائیداد خریدی ہے جہاں وہ 49 بیڈ رومز پر مشتمل رہائش گاہ بناکر بیوی بچوں سمیت یہاں منتقل ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ مکیش امبانی نے یہ جائیداد 592 کروڑ روپے میں خریدی  ،جہا ں صرف ان کی فیملی کیلئے ایک مندر اور ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا جس پر 100 کروڑ کی لاگت آئے گی۔تاہم ریلائنس گروپ نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ امبانی فیملی ممبئی میں ہی مقیم رہے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن کی پراپرٹی گالف کورس بنانے کیلئے خریدی گئی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ریلائنس گروپ تیزی کے ساتھ ترقی کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کی اچانک موت 10 مداحوں کی جان بھی لے گئی