فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کی اچانک موت 10 مداحوں کی جان بھی لے گئی

Nov 05, 2021 | 21:43:PM
ے کنڑ زبان، فلم انڈسٹری، سپر سٹار، پنیت راج کما دوستوں کے ہمراہ،فائل فوٹور
کیپشن: کنڑ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار پنیت راج کما دوستوں کے ہمراہ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ روز پہلے کنڑ زبان کی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار پنیت راج کمار کی حرکتِ قلب بند ہوجانے سے موت ہوگئی تھی۔اچانک موت کے بعد ان کے مداح سخت دلبرداشتہ تھے جس کے باعث ریاستی حکومت نے کچھ روز کیلئےشراب کی دکانیں بھی بند کردی تھیں تاکہ غمزدہ مداح غم غلط کرنے کے چکر میں غل غپاڑہ نہ شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پنیت راج کمار کے انتقال کے بعد ان کے 7 مداحوں نے خود کشی کرلی ہے۔ اس کے علاوہ 3 مداح اپنے ہر دلعزیز ادا کا ر کی موت کےصدمے کے باعث  جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 
پنیت راج کمار کی موت کے بعد ان کی آنکھیں عطیہ کی گئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کیے جانے کے باعث ریاست میں آنکھیں عطیہ کرنے والوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔ اداکار کے 3 مداحوں نے صرف اس لیے خود کشی کی ہے تاکہ ان کی  بھی سپر سٹار کی طرح آنکھیں عطیہ کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں موجود ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل