اتنا معصوم بچہ۔۔۔ ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل

Nov 05, 2021 | 20:52:PM
ثانیہ مرزا،شعیب ملک،ویڈیو وائرل
کیپشن: ثانیہ مرزا،شعیب ملک،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ان دنوں ٹی 20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لئےشوہر شعیب ملک کے ساتھ یو اے ای میں موجود ہیں جہاں پر وہ اپنی تصاویر اور ویڈیو ز سوشل میڈیا پر شیئر کررہی  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی دلچپسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک بچوں کی طرح معصومانہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں اور ثانیہ مرزا اپنا ہاتھ بڑھاتی ہیں تو قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اپنے بیٹے کی دودھ پینے کی فیڈر بوتل کو اہلیہ کے ہاتھ میں تھما دیتے ہیں۔

اس ویڈیو پر سو شل میڈیاصا رفین کے دلچسپ کمنٹس بھی جا ری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرول بم کے بعد بجلی بم بھی گرادیا

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)