پاکستان اور نمیبیا میچ میں پیش آنیوالے واقعہ کی ویڈیووائرل

Nov 06, 2021 | 00:06:AM
لڑکی،شائقین، گیند واپس
کیپشن: پاک نمیبیا میچ، واقعہ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان میچ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نمیبیا کا میچ کافی منفرد تھا، اگرچہ میچ میں پاکستان کی جیت یقینی تھی، مگر پاکستانیوں نے اس میچ کو خوب انجوائے کیا۔ میچ میں پیش آنے والا واقعہ دلچسپ ہے ہوا کچھ یوں کے دوران میچ گیند باو¿نڈری کو پار کرتے کرکٹ شائقین میں گری جس کو ایک لڑکی نے اٹھا لیا اور آس پاس گھومنے لگی جبکہ کیمرے کی آنکھ سے وہ بے خبر رہی۔
گیند کو نہ پھینکنے پر وہاں موجود دیگر شائقین نے اس سے گیند واپس کرنے کا کہا پہلے تو اس نے انکار کیا مگر بعد میں سٹیڈیم کے والنٹیئر نے آکر لڑکی سے گیند لی اور شائقین کو ایک طرف ہونے کو کہا۔لڑکی کے اس ہنسنے والے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: بھارتی بلے باز کی 18 گیندوں پر ففٹی , ویڈیو دیکھیں