مشرقِ وسطیٰ کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج  ہے، ایڈمرل نوید اشرف

May 06, 2026 | 20:05:PM
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کیلئے بڑا چیلنج  ہے، ایڈمرل نوید اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان نیوی کے چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی خطے کی بحری سلامتی کے لیے ایک بڑا چیلنج  ہے۔  پاک بحریہ خلیج عمان میں اپنی موجودگی کے ذریعے میری ٹائم کمیونٹی کو تحفظ کی یقین دہانی کروا رہی ہے ۔  

 نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے یہ باتیں  پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

 پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس  پاک بحریہ کے سربراہ  ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت ہوئی۔کانفرنس میں روایتی اور غیر روایتی چیلنجز کے خلاف جنگی تیاریوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ۔

 نیول چیف نے کہا،  میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمنٹے کیلئے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کا حصول ناگزیر ہے۔

​کانفرنس میں معرکہِ حق کے دوران دی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 

 نیول چیف نے کہا،  یہ تاریخی کامیابی قومی یکجہتی، بیرونی جارحیت کو شکست دینے اور پاکستان کے بحری مفادات کی حفاظت کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو  پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے  وطن عزیز کی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران مفاہمت کی یادداشت کے بہت قریب پہنچ گئے