آبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک غائب، ویڈیو سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آبنائے ہرمز کے اوپر منڈلاتا ایک امریکی طیارہ پراسرار طریقے سے آسمان سے اچانک غائب ہو گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
امن مذاکرات کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان سب سے بڑی وجہ تنازع بن کر سامنے آنے والے آبنائے ہرمز کے اوپر منڈلاتا امریکی طیارہ اچانک پراسرار طور پر آسمان نے غائب ہو گیا۔
اس طیارے کے فلائٹ پاتھ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں یہ طیارہ کسی مکھی کی طرح ایک جگہ بھنبھناتا اور پھر اچانک منظر سے غائب ہوتا دکھائی دیتا ہے۔
BREAKING: Flightpath of the US KC-135R Stratotanker before signal loss over the Strait of Hormuz, with the aircraft descending while squawking general emergency and heading toward Qatar. Currently unclear if it crashed or landed.
— The Hormuz Letter (@HormuzLetter) May 5, 2026
Powerful regional-level AIS/GPS jamming and… pic.twitter.com/jr7alJEUtj
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس طیارے کو ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں آپریشن فریڈم میں مدد کے لیے بھیجا تھا، وہی طیارہ پراسرار طور پر آسمان میں غائب ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کیلئے ون پیج اگریمنٹ کے قریب پہنچ گئے:امریکی جریدے کا دعویٰ
امریکا کا KC-135R اسٹریٹو ٹینکر طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کے دوران سگنل کھو بیٹھا، ریڈار پر اس کی آخری لوکیشن انتہائی چونکا دینے والی تھی، طیارہ اچانک تیزی سے نیچے کی طرف آنے لگا اور 7700 اسکواک کوڈ یعنی ‘جنرل ایمرجنسی’ کا سگنل دینے لگا۔
غائب ہونے سے ٹھیک پہلے اس کے پائلٹ نے طیارے کا رخ قطر کی طرف موڑا تھا، لیکن سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا یہ طیارہ محفوظ لینڈ کر پایا یا سمندر کی لہروں میں جا گرا؟ ابھی تک اس بارے میں کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ جس وقت طیارہ ریڈار سے غائب ہوا، اسی دوران آبنائے ہرمز میں شدید AIS اور GPS جیمنگ دیکھی گئی یعنی وہاں موجود نیویگیشن سسٹم کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ‘اسپوفنگ’ اتنی طاقتور تھی کہ طیارے کا راستہ بھٹکنا یا کنٹرول کھو دینا لازمی تھا۔
ٹرمپ کو اس واقعے نے اسے بڑا دھچکا دیا ہے کیونکہ جس طیارے کو سکیورٹی اور ‘فریڈم آف نیویگیشن’ کے لیے بھیجا گیا تھا وہ خود ہی محفوظ نہیں رہ پایا، اگر یہ طیارہ تباہ ہوا ہے تو یہ امریکا کے لیے بڑی شرمندگی کی بات ہوگی۔
مزید پڑھیں:سال 2026 میں کس فون نے مارکیٹ پر راج کیا؟سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل کونسا رہا
KC-135R کو ‘فلائنگ گیس اسٹیشن’ کہا جاتا ہے، یہ لڑاکا طیاروں اور بمبار طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن فراہم کرتا ہے، اس کے بغیر امریکی لڑاکا طیاروں کی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کافی کم ہو جاتی ہے۔
ابھی تک امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کی جانب سے کوئی آفیشیل تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ کوئی حملہ ہے تو صورتحال جنگ کی طرف بڑھ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اچانک آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔