بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنے کا امکان

May 06, 2026 | 11:35:AM
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، بڑا ریلیف ملنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کےالیکٹرک سمیت ملک بھرمیں بجلی صارفین کوبڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کےالیکٹرک سمیت ملک بھرکےبجلی صارفین کو63 ارب  94کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنےکا امکان ہے۔
ڈسکوز  نے 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے جس پرنیپرا 19 مئی کو سماعت کرےگی۔
جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی ہے،سسٹم کےاستعمال کےچارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مدمیں 11 ارب 24 کروڑ روپےکمی ہوگی،انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ، ہنڈریڈ انڈیکس میں3211 پوائنٹس کا اضافہ
صارفین کو ریلیف کی فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔