سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ہنڈریڈ انڈیکس میں 6,962 پوائنٹس کااضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ( کاوش میمن)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہااور ہنڈریڈ انڈیکس 6,962 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 171,704 کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈکی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں چھلانگ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگیااور اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، کاروبار کے دوران انڈیکس 172,088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔
مارکیٹ میں تیزی کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر مثبت اشارے رہے جہاں مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کی امیدوں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ماہی گیروں کیلئے 51 کروڑ سے زائدکا فیول سبسڈی پیکج
گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جب ہنڈریڈ انڈیکس 793 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا تھا۔