کراچی: شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

May 06, 2023 | 09:37:AM
کراچی: شہری کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ 

ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد امجد کیانی نے بتایا کہ فائیو اسٹار چورنگی سے شپ اونر چورنگی جاتے ہوئے نجی اسپتال کے قریب  لوٹ مار کی واردات کے دوران فائرنگ  کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک اور شدید زخمی ہونے والے مبینہ ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

   انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ ایک شہری کی جانب سے کی گئی تھی جسے دونوں ڈاکو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے مگر اس واقعے کے بعد شہری موقع سے غائب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد میں فائرنگ کا واقعہ، چار بچوں سمیت 5 افراد زخمی

ایس ایچ او امجد کیانی کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 پستول، 3 موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل ملی ہے جو پیرآباد تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی۔

فوری طور پر ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی  ہے۔

مبینہ ڈاکوؤں کی عمریں 22 سے 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہیں  جبکہ ان کی لاشیں تلاش ورثاء کیلئے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔

پولیس جائے وقوعہ کے قریب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر رہی  ہے تاکہ ان کی فوٹیجز کی مدد سے تحقیقات میں مدد مل سکے اور فائرنگ کرنے والے شہری کا بھی کوئی سراغ مل سکے۔