یا اللہ خیر۔بلوچستان میں زلزلہ۔شدت 1-5 ریکارڈ

May 06, 2022 | 09:21:AM
بلوچستان میں زلزلہ، فائل فوٹو
کیپشن: بلوچستان میں زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)چاغی میں زلزلہ، فی الوقت کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مارچ 2022 کو بھی بلوچستان کے ضلع چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیر اعظم کابغیر پروٹوکول لاہورشہر کا دورہ