لاہور میں بجلی کا شاک لگنے سے ایک شہری جاں بحق، الیکٹریشن زخمی ہو گیا

Mar 06, 2026 | 23:21:PM
 لاہور میں بجلی کا شاک لگنے سے ایک شہری جاں بحق، الیکٹریشن زخمی ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں بجلی کا  شاک لگنے کے واقعات، ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ایک شہری جھلس گیا۔

لاہور کے ملتان روڈ پر واقع علاقہ سندر کے قریب ، بحریہ ٹاؤن جیسمین بلاک میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ صادق بھٹی جاں بحق ہو گئے۔

سبزہ زار، سکیم موڑ کے قریب بجلی کا  کرنٹ لگنے سے ایک الیکٹریشن جھلس گیا۔ 

40 سالہ حبیب خان جناح کو  ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی  حالت خطرے سے باہر ہے۔

رائےونڈ روڈ کے رہائشی حبیب بکر منڈی میں الیکٹریشن کی دکان  چلا رہے تھے۔ کام کے دوران لوہے کی الماری میںبجلی آ گئی جس کو چھونے سے انہین شدید شاک لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کروڈ آئل کی قیمت 24 گھنٹوں میں 10 فیصد بڑھ گئی

یہ بھی پڑھیں:  مشرق وسطیٰ کشیدگی مزید بڑھ گئی تو خام تیل کی قیمت 150ڈالر فی بیرل ہو جائیگی:قطری وزیر توانائی

یہ بھی پڑھیئے:  شکر گڑھ میں پٹرول غائب کر دیا گیا، ساڑھے تین سو روپے فی لٹر میں فروخت