خیرپور : ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، ایک شخص زخمی
کیپشن: متاثرہ ریلوے ٹریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقار حسین منگی)خیرپور میں ٹنڈومستی ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ ٹرینوں کو مختلف ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یومِ حضرت علیؓ پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان