ترکیہ پاکستان میں بجلی بیچنے والی کمپنیوں کی نجکاری میں ترک سرمایہ کاروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرےگا

Mar 06, 2026 | 18:45:PM
  ترکیہ پاکستان میں بجلی بیچنے والی کمپنیوں کی نجکاری میں ترک سرمایہ کاروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرےگا
کیپشن: پاکستان کے وزیر برائے پاور اویس لغاری کی ترکیہ کے وزیر توانائی    الپرسلان بیرکتار  کے ساتھ آن لائن ملاقات میں یہ طے پایا کہ ترکیہ اپنے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل میں شمولیت کی حوصلہ افزائی اور معاونت کرے گا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی وزیر پاور سردار  اویس لغاری نے  ترکیہ کے وزیر توانائی  الپرسلان بیرکتار سے آن لائن   بات چیت کی ہے۔  وزارت پاور کے ہینڈ آؤٹ کے مطابق اس آن لائن ملاقات میں توانائی کے شعبے بالخصوص ڈسکوز کی نجکاری کے  امور پر بات چیت  ہوئی۔

وزیر توانائی کی ترک ہم منصب کو پاورسیکٹر کے اداروں میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کےمواقع پر بریفنگ  دی۔ 

اویس لغاری نے ترکیہ کے وزیر توانائی کو بتایا کہ  پاکستان بجلی تقسیم کرنے والے اداروں ( ڈسکوز)  کی نجکاری میں  تجربہ رکھنے والے عالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خواہشمند ہے۔ ہمارے لئے  وسیع تجربے کی حامل ترک کمپنیوں کی شمولیت بہت اہم ہے۔ 

اویس لغاری نے نجکاری کے عمل میں دونوں ممالک کے اداروں /ماہرین کی قریبی تعاون پر  ترکیہ کے وزیر توانائی کا شکریہ ادا کیا ۔

ترکیہ کے وزیر توانائی  الپرسلان بیرکتار  نے کہا،  ترک سرمایہ کار پاکستان کے پاور سیکٹر کی نجکاری کے عمل کو گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔ ترک وزیر توانائی  نے کہا،   اُمید ہے کہ ترک سرمایہ کارپاکستان کے پاورسیکٹر کی نجکاری کے عمل میں مناسب سطح پر حصہ لیں گے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترکی پاکستان کے پاور  سیکٹر کی نجکاری کے عمل میں ہر ممکن تعاون  پیش کرے گا ۔

ترک وزیر  اور پاکستان کے پاور منسٹر کی اس اہم ملاقات میں پاکستان کے نمائندوں کو ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک فورم پر اکھٹا کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ہفتے مقرر ہوں گی، سرکاری ملازم گھر پر رہ کر ڈیوٹی کریں گے، اہم فیصلے ہوگئے