پنجاب میں چار برسوں کے دوران بےروزگاری میں 0.6 فیصد اضافہ 

روزگار میں بہتری کیلئےسیل قائم ، معروف ماہر معاشیات اور جاب ہنٹرز کو شامل جائے گا 

Mar 06, 2026 | 11:17:AM
 پنجاب میں چار برسوں کے دوران بےروزگاری میں 0.6 فیصد اضافہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی رامے)پنجاب میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔
چار برسوں کے دوران پنجاب میں بے روزگاری میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،مالی سال 2020-21 میں بے روزگاری 6.7 فیصد تھی جومالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 7.3 فیصد تک پہنچ گئی۔
اعدادوشمارکے مطابق لیبر فورس میں اضافہ ہواہے ، مگر روزگار کے مواقع کم ہیں۔
حکام کے مطابق پنجاب میں روزگار کے مسئلے پر تشویش بڑھنے لگی ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی لیبر فورس کے مقابلے میں نوکریاں کم پیدا ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام شہروں میں بسنت ؛ہائیکورٹ نے معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں روزگار میں بہتری کے لیے سیل قائم کردیا ہے جس میں معروف ماہر معاشیات اور جاب ہنٹرز کو شامل جائے گا ۔حکومت نوکریوں کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے قدامات کرے گی ۔