بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاع،امریکہ کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عراقی شہر بصرہ میں امریکی طیارہ گرنے کی اطلاع ہے،تاہم امریکہ کی جانب سے اس کی تردیدکی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق طیارہ مار گراگیا یا حادثاتی طور پر گرا؟وجہ ابھی واضح نہیں، گرنے والے امریکی پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے بصرہ میں جہاز مار گرائے جانے کی تردید کردی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل امریکہ کی سینٹ کام نے 3 ایف 15 طیارے کویت میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کر تےہوئے کہا تھاکہ امریکی طیارے فرینڈلی فائر کا نشانہ بن کر تباہ ہوئے ، طیارے آپریشن ایپک فیوری کا حصہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:خطے میں کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کیلئے 104 پروازیں منسوخ
سینٹ کا م کا کہناتھا کہ طیاروں کے تمام 6 پائلٹ محفوظ رہے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی طیارے مار گرائے، ایران کی جانب سے مسلسل ڈرون اور میزائل حملے کیے جا رہے ہیں۔