طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ،دشمنوں کو دردناک ضربوں کی توقع رکھنی چاہیے: پاسداران انقلاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاسداران انقلاب نے دشمن کو جاری پیغام میں کہا کہ ایران طویل جنگ کیلئے مکمل تیار ہے۔
ترجمان نے کہاایران کے دشمنوں کو حملوں کی آنے والی نئی لہر میں دردناک ضربوں کی توقع رکھنی چاہیے،جلد جدید ہتھیاروں کو سامنے لائیں گےجنہیں ابھی تک استعمال نہیں کیاگیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایران کے نئے حملے اور ہتھیار راستے میں ہیں، یہ ٹیکنالوجیز ابھی تک بڑے پیمانے پر استعمال نہیں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران سے جنگ!امریکا نے یوکرین سے مدد مانگ لی
دوسر جانب امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، ایرانی جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں،جنگ 4 سے 8 ہفتے یا زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔
امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ ایران پر فوجی کارروائی کے مقاصد واضح اور محدود ہیں تاہم انہوں نے ایران میں امریکی اہداف سے متعلق بتانے سے گریز کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ ایران میں امریکی مشن نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے،اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو وہ غلطی پرہے۔