ایران سے جنگ!امریکا نے یوکرین سے مدد مانگ لی

Mar 06, 2026 | 09:36:AM
ایران سے جنگ!امریکا نے یوکرین سے مدد مانگ لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا نے یوکرین سے ایرانی ڈرونز سے نمٹنے کے لیےمدد مانگ لی۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے شہید ڈرون سے نمٹنے کے لیے امریکا کی طرف سے "خاص مدد” کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے X پر لکھا کہ "یوکرین ان شراکت داروں کی مدد کر رہا ہے جو ہماری سلامتی کو یقینی بنانے اور ہمارے لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت میں مدد کرتے ہیں۔

 صدر زیلنسکی نے کہا کہ میں نے ضروری ذرائع فراہم کرنے اور یوکرین کے ماہرین کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دی ہیں جو مطلوبہ سیکورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

زیلنسکی نے گزشتہ روز اپنے رات کے خطاب میں کہا تھا کہ یوکرین روزانہ امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے بشمول ایران میں جنگ کے بارے میں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے: امریکی وزیرجنگ

واضح رہے کہ یوکرینی ڈرونز نے روس میں بڑی تباہی پھیلائی ہے اور دشمن کے خلاف ڈرونز کارروائیاں کارآمد رہی ہیں۔