ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے: امریکی وزیرجنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، ایرانی جنگ کی ٹائم لائن ہم خود طے کرتے ہیں،جنگ 4 سے 8 ہفتے یا زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔
امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ ایران پر فوجی کارروائی کے مقاصد واضح اور محدود ہیں تاہم انہوں نے ایران میں امریکی اہداف سے متعلق بتانے سے گریز کیا۔
پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ ایران میں امریکی مشن نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے،اگر ایران سمجھتا ہے کہ امریکا جنگ جاری نہیں رکھ سکتا تو وہ غلطی پرہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی عارضی رعایت دیدی
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں ،ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدرنے کہا کہ ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیاجارہا ہے ، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔