امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی عارضی رعایت دیدی

Mar 06, 2026 | 09:08:AM
 امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی عارضی رعایت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تیل کی عالمی مارکیٹ پر دباؤ کے پیش نظر امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کی 30 دن کی عارضی رعایت دیدی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق تیل کی عالمی منڈی میں مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھارتی ریفائنریوں کو روسی تیل خریدنے کی اجازت دینے کے لیے 30 دن کی عارضی رعایت جاری کی گئی ہے۔

 اسکاٹ بیسنٹ نے مزید کہا کہ یہ مختصر مدت کا اقدام صرف اُس تیل پر لاگو ہوگا جو پہلے ہی سمندر میں پھنسا ہوا ہے، لہٰذا روسی حکومت کو اس سے کوئی بڑا مالی فائدہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی مدت میں 3 سال کی توسیع