ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

Mar 06, 2026 | 08:28:AM
ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں ،ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدرنے کہا کہ  ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا، ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیاجارہا ہے ، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔